برطانیہ جاتے ہوئے دوران پرواز ہی خاتون نے اپنے شوہر کی پٹائی کردی ، وجہ کیا بنی اور اب یہ خاتون کہاں ہے؟ حیران کن خبرآگئی

مانچسٹر (ویب ڈیسک) دوران پرواز شوہر کی پٹائی کرنے والی بیوی کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق 13 اپریل کو ساٹمو نائٹ نامی خاتون اپنے خاوند اور بچے کے ساتھ پلما ائرپورٹ سے لیورپول برطانیہ اپنے گھر لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران خاتون نے منگریا قسم شراب کے تین گلاس پی لیے

اور اس کی حالت غیر ہوگئیتاہم شوہر نے اس کی مدد کی اور اسے جہاز میں سوار کرالیا۔ دوران پرواز شراب کیخاتون نے جہاز کے عملے سے شراب مانگی تو عملے نے انکار کردیا۔ خاتون کو شک ہوا کہ اس کے شوہر نے جہاز کے عملے کو اسے شراب دینے سے منع کیا ہے، وہ غصے میں بپھر گئی اور اس نے اپنے بیٹے کے سامنے اپنے شوہر پر گھونسوں کی بارش کردیجس سے وہ زخمی ہوگیا۔خاتون کو لیورپول ائرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ خاتون کے شوہر نے کہا کہ اسے افسوس ہے کہ معاملہ کورٹ تک پہنچ گیا۔ میری بیوی کی شراب نوشی کے سلسلے میں مدد کی ضرورت ہے۔ عدالت نے ساٹمو نائٹکو آٹھ ہفتے کے لیے قید اور دو سال کی معطل جیل کی سزا سنائی ہے۔(ز،ط)
یہ بھی پڑھیں : حسین نواز کا بہت افسوس ہوا ، بہت اچھا نوجوان تھا ، اللہ تعالیٰ ۔۔۔۔۔۔۔ کچھ سال پہلے جیل میں نواز شریف کو یہ بات کس نے اور کیوں کہی تھی اور اس پر ان کا کیا شدید رد عمل سامنے آیا تھا ؟ نامور کالم نگار نے انکشاف کر دیا
یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے ہمیں ختم ؐ نبوت کے قانون کے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کروا دی اس لیے اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ اسکی حمایت کریں ۔۔۔۔۔۔ نامور عالم دین نے مذہبی رہنماؤں سمیت پوری قوم سے اپیل کر دی