ناقابل یقین خبر : وہ ایشیائی ملک جہاں فضائی سفر ریلوے کے سفر سے بھی سستا ہے

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں ٹرین کی بہ نسبت فضائی سفر سستا کر دیا گیا، اندرون ملک فضائی سفر کا ٹکٹ ممبئی راجدھانی کے تھرڈ کلاس اے سی اپارٹمنٹ سے کم ہے۔ہوائی جہاز میں اندرون ملک اکنامی کلاس کا کرایہ 2920بھارتی روپے ادا ہوگا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق بھارت

میں ہوائی جہاز کے کرائے اور پریمیئم ٹرینوں کے کرائے میں مسلسل کمی کے باعث فضائی سفر لوگوں کی ترجیح بنتی جارہی ہے۔اگر آپ اپنے سفر کے پروگرام کو مرتب کرلیں تو فضائی سفر ٹرین سے بھی سستا ہوسکتا ہے۔دہلی سے ممبئی ، کولکتہ ، بنگلور اور چنئی جانے کیلئے اگر آپ ایک ماہ قبل اکنامی کلاس کا ہوائی جہاز کا ٹکٹ بک کرائیں تو کرایہ راجدھانی ایکسپریس کے سیکنڈ اے سی کلاس سے بھی کم ہوگا۔دہلی سے ممبئی تک راجدھانی ٹرین کا کرایہ تھرڈ اے سی میں 2245بھارتی روپے ، سیکنڈ اے سی میں 3110بھارتی روپے اور فرسٹ اے سی میں 4760بھارتی روپے ہے۔اگر آپ ہوائی جہاز کے اکنامی کلاس میں سفرکرتے ہیں تو اس کیلئے 2920بھارتی روپے ادا کرنے ہونگے۔دوسری جان ایک اور خبر کے مطابق الی ووڈ اداکار سونالی بیندرے نے کینسر کی تشخیص کی اچانک خبر دے کر اپنے مداحوں کو افسردگی میں مبتلا کر دیا تاہم وہ جس طرح اس کے خلاف لڑ رہی ہیں وہ قابل تعریف ہے اور ان کا حوصلہ بھی بلندہے تاہم اس وقت وہ نیویارک میں علاج کروا رہی ہیں جہاں سے انہوں نے کینسر کے علاج کے دوران اپنے بال چھوٹے کروا دیئے ہیں جو کہ علاج کیلئے ضروری ہوتاہے تاہم اب وہ پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت نظر آ رہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سونالی بیندر نے سوشل میڈیا پر اپنے بال کٹوانے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ انتہائی طاقتور نظر آرہی ہیں ، ویڈیو کے ساتھ انہوں نے پیغام بھی جاری کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ ” ہمیں اس وقت تک معلوم نہیں ہوتا کہ ہم کتنے طاقتور ہیں جب تک ہم اپنے اندر چھپی ہوئی طاقت کو سامنے لانے کیلئے جدوجہد نہیں کرتے ۔ ان کا کہناتھا کہ لوگ سانحات ، جنگ اور دیگر ایسے معاملے میں انتہائی حیران کن کام کر گزرتے ہیں ، بقا اور تجدید کیلئے انسانی ہمت شاندار ہے ۔(ش۔ز۔م)