You are here
Home > انٹر نیشنل > لندن سے بڑی خبر : بورس جانسن کے استعفیٰ کے بعد کس شخصیت کو برطانیہ کا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے ؟ جانیے

لندن سے بڑی خبر : بورس جانسن کے استعفیٰ کے بعد کس شخصیت کو برطانیہ کا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے ؟ جانیے

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، جسے برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے منظور کرتے ہوئے فوری طور پر جیریمی ہنٹ کو نیا وزیر خارجہ مقرر کر دیا ،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھریسا مے کے ڈا ننگ اسٹریٹ دفتر سے جاری

بیان میں کہا گیا کہ پیر کی سہ پہر کو وزیر اعظم نے وزیرخارجہ بورس جانسن کا استعفی قبول کرلیااوران کی جگہ جیریمی ہنٹ کو نیا وزیر خارجہ مقرر کر دیا گیا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم بورس جانسن کی خدمات پر ان کی شکرگزار ہیں۔واضح رہے نجی محافل میں بورس جانسن نے، بریگزٹ کے بعد بھی یورپی یونین سے مضبوط معاشی تعلقات برقرار رکھنے کے منصوبے پر تھریسا مے کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔کابینہ نے اس منصوبے کی جمعہ کو منظوری دیدی تھی، تاہم بورس جانسن نے عوام سطح پر اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا تھا۔انہیں پیر کے روز لندن میں ایک کانفرنس شریک میزبان کے فرائض بھی انجام دینے تھے، تاہم وہ اس کے لیے موجود نہ تھے۔جرمنی کے جونیئر وزیر خارجہ مائیکل روتھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہم اب بھی اپنے میزبان کا انتظار کر رہے ہیں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وفاقی حکومت نے این جی اوز کیخلاف بھی مزید سخت قوانین تیار کرلئے ہیں۔ وفاقی دارلحکومت نے اپنے منشور اور دعوؤوں کے مطابق کام نہ کرنے والی470 این جی اوز کو تحلیل کردیا جبکہ 292 این جی اوز سے اکاؤنٹس اور کارکردگی کی رپورٹس طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے این جی اوز کے کام میں شفافیت لانے کیلئے نہ صرف ایک نیا قانون تیار کیا ہے بلکہ پہلے سے موجود این جی اوز کیخلاف برق رفتار کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے وزارت داخلہ کی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق رواں برس درست معلومات نہ دینے والی اور اپنے ایجنڈ سے ہٹ کر کام کرنیوالی 470این جی اوز کو تحلیل کر دیا گیا جبکہ 292 این جی اوز کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں (ش۔ز۔م)


Top