You are here
Home > انٹر نیشنل > چین کا پٹرولیم مصنوعات کے سرکاری ذخائر فروخت کرنے کا اعلان! چینی حکام کےفیصلے نے عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچادی

چین کا پٹرولیم مصنوعات کے سرکاری ذخائر فروخت کرنے کا اعلان! چینی حکام کےفیصلے نے عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچادی

بیجنگ (نیوز ڈیسک ) چین نے پٹرولیم مصنوعات کے سرکاری ذخائر مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے ایک انتہائی اہم فیصلہ دیکھنے میں آیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چین نے پٹرولیم مصنوعات کے سرکاری ذخائر مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چین کے فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا خدشہ ہے۔چین دنیا کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلی بار اپنے قومی پٹرولیم ذخائر سے تیل فروخت کرے گا۔چین نے یہ اعلان توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیش نظر کیا۔چین کا یہ فیصلہ موثر طریقے سے ملکی ذخائر کی حفاظت کی ضمانت دے گا۔


Top