You are here
Home > انٹر نیشنل > کعبہ کی رونقیں لوٹ آئیں۔۔۔!!! سعودی حکومت نے عازمین کو عمرہ سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی

کعبہ کی رونقیں لوٹ آئیں۔۔۔!!! سعودی حکومت نے عازمین کو عمرہ سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی

مکہ (ویب ڈیسک) مسلمانوں کے لیے اچھی خبر، سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی تعداد بڑھا دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کی تعداد بڑھا کر 50 ہزار کر دی گئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک

میں مکہ کی گرینڈ مسجد میں آنے والے نمازیوں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے اور اب 1 لاکھ افراد ویکسین لگوانے کے بعد مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران عمرہ ادائیگی اور مسجد نبویﷺ کی زیارت کی اجازت صرف انہیں ملے گی جو کورونا ویکسین لگوائیں گے۔ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ ادائیگی کے خواہش مند افراد کیلئے اہم اعلان کیا گیا تھا۔سعودی حکومت نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران صرف ان لوگوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی جو کورونا ویکسین لگوائیں گے۔جبکہ مسجد نبویﷺ کی زیارت کیلئے بھی کورونا ویکسین لگوانا ہوگی۔ دونوں مقدس مقامات کی زیارت کے خواہش مند زائرین کو ویکسین لگوانے کے بعد باقاعدہ پرمنٹ حاصل کرنا ہوگا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں داخلے سے قبل پرمٹ کی باقاعدہ تصدیق کی جائے گی۔رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ اگرچہ اس بار بھی کورونا کی وبا موجود ہے تاہم پچھلی بار کی طرح اس رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو عمرہ، زیارت اور عبادت کے لیے بند نہیں رکھا جائے گا۔صرف لوگوں کی تعداد گھٹا دی جائے گی۔ رمضان سے قبل امام کعبہ اور حرمین شریفین کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ الشیخ ڈاکٹرعبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس نے کہا ہے کہ رمضان کے آغاز سے پہلے پہلے مسجد الحرام اور مسجدنبویﷺ میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو ویکسین لگا دی جائے گی۔انہوں نے تمام ملازمین پر بھی زور دیا ہے کہ وہ لازمی ویکسین لگوائیں کیونکہ اس میں ان کی، ان کے اہل خانہ کی اور دونوں مساجد میں آنے والے زائرین کی زندگیوں کا تحفظ ممکن ہے۔


Top