You are here
Home > انٹر نیشنل > سعودی شاہی خاندان پے در پے صدمات کی زد میں ! خاندان کی اہم رُکن، ایک اورشہزادی انتقال کر گئیں

سعودی شاہی خاندان پے در پے صدمات کی زد میں ! خاندان کی اہم رُکن، ایک اورشہزادی انتقال کر گئیں

 ریاض(نیوز ڈیسک ) سعودی عرب میں فروری کا مہینہ شاہی خاندان پر بہت بھاری ثابت ہوا ہے۔ اس ماہ کے دوران متعدد سعودی شہزادیاں اور شہزادے دُنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔

گزشتہ چند روز کے دوران ہی تین شہزادیاں اور دو شہزادے انتقال فر ما گئے ہیں ۔ ابھی پچھلی اموات کا صدمہ کم نہ ہو پایا تھا کہ ایک اور شہزادی انتقال فرما گئی ہے۔

سعودی ایوان شاہی کے مطابق شاہی خاندان کی معروف شخصیت شہزادی لمیا بنت ھذلول بن عبدالعزیز آل سعود انتقال فرما گئی ہیں۔

 ان کی نماز جنازہ آج منگل کے روز ریاض شہر میں اد اکی جائے گی۔ ایوان شاہی نے کی جانب سے مرحوم شہزادی کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دُعا بھی کی گئی ہے۔

 شہزادہ عبدالرحمان المساعد نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شہزادی ھذلول کی وفات کی اطلاع پردیتے ہوئے بتایا ہے کہ مرحوم شہزادی ان کی چچا زاد بہن اورسالی بھی تھیں۔

شہزادی لمیا کے والد شہزادہ ھذلول بن عبدالعزیز بانی مملکت کے 32 ویں بیٹے تھے۔ جن کا انتقال 29 ستمبر 2012 کو جنیوا میں ہوا تھا۔شہزادہ ھذلول بن عبدالعزیز سعودی الہلال کلب کے دو بار چیئرمین بھی رہ چکے تھے۔


Top