You are here
Home > انٹر نیشنل > جاپان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اُٹھا! ریکٹر سکیل پر شدت 7 ریکارڈ، پورے ملک میں خوف کے سائے

جاپان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اُٹھا! ریکٹر سکیل پر شدت 7 ریکارڈ، پورے ملک میں خوف کے سائے

ٹوکیو (نیوز ڈیسک  ) جاپان کے دارالحکومت اور دیگر علاقوں کو 7 سے زائد شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ملک جاپان کے کئی علاقوں میں انتہائی شدید زلزلہ آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاپانی دارالحکومت ٹوکیو اور فوکو شیما میں 7 سے زائد شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

شدید زلزلے کے بعد ماضی میں سونامی کی تباہی کا شکار ہونے والے جاپانی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی۔ زلزلے کے بعد مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

 متاثرہ علاقوں میں ریسکیو سروسز کو ہنگامی الرٹ کیا جا چکا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی ایشیاء کے ریجن کو بھی شدید زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا تھا۔ پاکستان، بھارت، چین، افغانستان سمیت کئی ممالک میں گزشتہ رات 6 سے زائد شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔


Top