You are here
Home > انٹر نیشنل > اہم ترین ملک میں طیارہ حادثہ! کئی کھلاڑی جان کی بازی ہار گئے

اہم ترین ملک میں طیارہ حادثہ! کئی کھلاڑی جان کی بازی ہار گئے

ریوڈی جنیرو (نیوز ڈیسک ) برازیل میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں فٹ بال کلب کے صدر لوکس میئارا اور 4 کھلاڑی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی ریاست ٹوکانٹس میں دو انجن والا بیرون ماڈل کا چھوٹا طیارہ رن وے کے قریب ہی حادثے کا شکار ہو گیا، طیارے کا پائلٹ بھی حادثے کا شکار ہوگیا تاہم اس کا نام نہیں بتایا گیا ۔حادثے میں طیارے میں موجود کوئی بھی شخص جانبر نہیں ہوسکا ۔

پالماس فٹ بال کلب کے کھلاڑی لوکس پیراکزیڈس ، گیلرمے نو ، رینول اور مارکس مولیناری کرونا پازیٹیو تھے اور ٹیم سے الگ ہوکر ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

برازیلین فٹبال کنفیڈریشن نے حادثے کے بعد ٹورنامنٹ ملتوی کیے جانے کی تصدیق کر دی۔ یاد رہے کہ 2016ء میں ایک طیارے حادثے میں برازیلین فٹ بال کلب کے 19 ارکان سمیت 76 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


Top