پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دینے والی خبر آگئی

باکو( ویب ڈیسک) آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین جولائی کے ماہ سے شروع ہونے والی لڑائی نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی لیکن آذربائیجان بغیر ہمت ہارے بہادری سے لڑتا رہا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔جن علاقوں پر آرمینیا کی فوج نے قبضہ کیا انہیں

آذربائیجان کی فوج نے آزاد کروا لیا۔ان دونوں ممالک کی اس لڑائی میں پاکستان اور ترکی نے آذربائیجان کا خوب ساتھ دیا، اور آرمینیا کے خلاف آواز بلند کی۔ تاہم اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کے خوب چرچے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 لڑکیاں آذربائیجان کے قومی پرچم کے سائے تلے ہاتھوں پر پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے جھنڈے پینٹ کر کے کھڑی ہیں۔یہ لڑکیاں دراصل آذربائیجان کی سوشل میڈیا انفلوینسرز ہیں اور یہ ہاتھ سینے پر رکھ کر پاکستان اور ترکی کو اپنے ملک کا بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کر رہی ہیں۔