بریکنگ نیوز:قطر سے افغانستان جانے والی 2 پروازوں کی اسلام آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قطر سے افغانستان جانے والی 2 پروازوں کی اسلام آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی 2 پروازوں نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کی شب کو ہنگامی لینڈنگ کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ سے کابل جانے والی پروازوں نے موسم کی خرابی کی وجہ

سے وفاقی دارالحکومت کے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے۔ دونوں جہازوں میں افغان سفارت کار موجود تھے۔ اسلام آباد میں لینڈنگ کے بعد جہاز میں موجود افغان سفارت کاروں نے پاکستان میں موجود کچھ مہمانوں کو اپنے ساتھ لے جانے کی درخواست کی۔ پاکستانی امیگریشن کی جانب سے اجازت دیے جانے کے بعد افغانستان سفارت خانے کی گاڑی میں ان مہمانوں کو ائیرپورٹ پہنچایا گیا۔ ان مہمانوں کو لینے کے بعد دونوں جہاز دوبارہ کابل کیلئے روانہ ہوگئے۔