لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد کورونا وائرس کا مقابلہ کس طرح کیا جائے گا؟ برطانوی حکومت نے ناقابل یقین اعلان کردیا

لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ میں لاک ڈاون کے ختم ہوتے ہی نئی سخت پابندیوں کا اعلان کیا جائے گا ۔ برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2 دسمبر کو جب لاک ڈاون ختم ہوگا تو انگلینڈ میں مقامی سطح پر سخت پابندیاں کردی جائیں گی۔آنے والے ہفتے میں برطانوی وزیراعظم اراکین پارلیمنٹ کو نئی پالیسیوں سے آگاہ کے۔

وزیراعظم ہاوس کے مطابق نئی پالیسیوں کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کو کنٹرول کرنا اور انسانی جانوں کے ضیاع کو بچانا ہے اور اسی لیے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ کچھ ایک اقدامات پرانے ہوں گے لیکن ان میں بہت زیادہ سخت اقدامات شامل کیے جائیں گے۔ لوگوں نے ماضی میں تمام احکامات پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔