بات بڑھ گئی ، تمام حدیں پار ۔۔۔ انتہائی شرمناک سوشل نیٹ ورک لانچ کردیا گیا

لندن(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں جنسی پارٹیوں کا انعقاد کرنے والی کمپنی ’Killing Kittens‘ نے اپنی 15ویں سالگرہ پر انتہائی شرمناک سوشل نیٹ ورک لانچ کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ایما سیل نے 15سال قبل یہ کمپنی قائم کی تھی جس کا مقصد سیکس پارٹیاں منعقد کرنا اور خواتین کو غیرمردوں سے تعلق قائم کرنے کے

مواقع فراہم کرنا تھا۔ اب کمپنی کی طرف سے سوشل میڈیا ایپلی کیشن متعارف کروا دی گئی ہے۔ایما سیل کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا کورونا وائرس کے سبب سماجی فاصلے کی پابندی کر رہی ہے جس کی وجہ سے سیکس پارٹیوں کا انعقاد ممکن نہیں رہا، چنانچہ ہم نے ایک ایسی ایپلی کیشن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا جس کے ذریعے لوگ اپنے گھروں میں بیٹھے ہوئے ایسی پارٹیوں کا حصہ بن سکیں۔ ہمارا مقصد بین الاقوامی سطح پر جنسی اعتبار سے آزاد ایک کمیونٹی قائم کرنا ہے اور اس ایپ کا متعارف کروایا جانا اسی مقصد کی طرف ایک قدم ہے۔ ہماری ایپلی کیشن دنیا کی پہلی سوشل نیٹ ورک ایپ ہے جو سیکس کے لیے بنائی گئی ہے۔