گستاخانہ خاکوں کا معاملہ،کینیڈین وزیراعظم نے مسلمانوں کے دل موہ لینے والا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے بھی گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ غیرضروری طور پر لوگوں کی دل آزاری نہ ہو، آزادی اظہار رائے کا دفاع کریں گے مگر یہ حدود کے بغیر نہیں ہونی چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے

کہا کہ ہمیں دوسروں کے لیے احترام کے ساتھ کام کرنا چاہیے، کوشش کرنی چاہیے کہ غیرضروری طور پر لوگوں کی دل آزاری نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے الفاظ اور اعمال کے دوسروں پر اثرات کا علم ہوناچاہیے۔وزیراعظم کینیڈا نے کہا کہ ان پیچیدہ مسائل پر ذمے داری کے ساتھ ڈائیلاگ کے لیے معاشرہ تیار ہے۔