کوروناکی دوسری لہر :اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک نےسکولز کے حوالے سے ناقابل یقین بیان جاری کر دیا

نیویارک (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ اور عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ کورونا کے خطرے کے باوجود سکول کھلے رہنے چاہئیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ اور عالمی بینک کی ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سکول بند ہونے کی وجہ سے غریب ملکوں میں بچوں کو بہت نقصان ہوا ہےجبکہ امیر ممالک

میں آن لائن تعلیم سے فائدہ اٹھانے والے بچوں کا 6 ہفتے کا نقصان ہوا۔یونیسیف کے ایجوکیشن چیف رابرٹ جنکنز کا کہنا ہے کہ کورونا دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم کیلئے تباہی کاباعث بنا لیکن سکول کھولنے کو ترجیح دینا اورکلاسیں فراہم کرنا انتہائی اہم ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ غریب اور امیر ممالک میں تعلیم میں بڑھتے خلا کوکم کرنیکی ضرورت ہے، تمام ملکوں کے لیے سکول سسٹم میں فوری سرمایہ کاری ضروری ہے۔ یونیسیف، یونیسکو اور عالمی بینک کی رپورٹ 150 ممالک سے حاصل معلومات پرمبنی ہے اور رپورٹ رواں سال جون سے اکتوبر تک حاصل معلومات کی بنیاد پرتیارکی گئی۔