You are here
Home > انٹر نیشنل > ایسی لڑکی سے شادی کرو گے تو ڈھائی لاکھ امداد دیں گے ، بھارت سرکار نے عجیب و غریب اعلان کر کے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا

ایسی لڑکی سے شادی کرو گے تو ڈھائی لاکھ امداد دیں گے ، بھارت سرکار نے عجیب و غریب اعلان کر کے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) انڈیا کی مرکزی حکومت نے کسی دلت سے شادی کرنے پر ڈھائی لاکھ روپے کی امداد پر پانچ لاکھ سالانہ آمدن کی حد ختم کر دی ہے۔مختلف برادریوں کے مابین شادیوں کی سکیم انڈیا کی پسماندہ ذات کو سماج میں برابری دلانے، مرکزی دھارے میں شامل کرنے اور ذات پات کی دیوار کو ختم کرنے کے لیے سنہ 2013 میں شروع کی گئی تھی۔

سکیم میں ایسی شادی جس میں کوئی ایک (لڑکا یا لڑکی) اگر دلت یعنی سماجی طور پر پسماندہ طبقے سے آتے ہوں انھیں ان کے ‘بولڈ قدم لینے’ اور ‘نیا گھر بسانے’ کے لیے امداد کے طور پر حکومت کی جانب سے ڈھائی لاکھ روپے دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔لیکن پہلے اس میں ایک شرط سالانہ آمدنی کی تھی کہ یہ امداد اسی کو ملے گی جن کی آمدنی پانچ لاکھ روپے سالانہ سے کم ہو۔رواں سال سے یہ حد ختم کر دی گئی ہے اور اب اس کے لیے ہر وہ جوڑا امداد کا حقدار ہو گا جس میں ایک فریق دلت سماج سے آتا ہو۔تاہم سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت نے کہا ہے کہ اس امداد کو حاصل کرنے کے لیے شادی کے ایک سال کے اندر انھیں آدھار کارڈ سے منسلک اپنے مشترکہ بینک اکاؤنٹ کے ساتھ درخواست جمع کرانا ہو گی۔ہندوستانی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق مرکزی وزارت نے کئی ریاست میں جاری اسی قسم کی سکیم کے سبب یہ فیصلہ کیا ہے کیونکہ ریاستی سکیم میں سالانہ آمدنی کی کوئی حد مقرر نہیں تھی۔اس سکیم کے تحت ملک بھر سے ہر سال 500 ایسے جوڑوں کی مدد کرنے کا ہدف رکھا ہے لیکن اپنے ہدف کے حصول میں ابھی یہ بہت پیچھے ہے۔اخبار کے مطابق سکیم کے اعلان کے بعد پہلے سال صرف پانچ لوگوں کو یہ امداد ملی جبکہ اگلے سال 72 لوگوں کو، اس کے بعد 736 درخواستوں میں سے صرف 45 کو یہ امداد ملی۔رواں سال 400 سے زیادہ درخواستوں میں سے صرف 72 لوگوں کو امداد کے لیے منظوری ملی ہے۔(ع،ع۔ن)


Top