بریکنگ نیوز: ہمسایہ ملک میں خودکش دھماکہ ، درجنوں افراد کی ہلاکت کی افسوسناک اطلاعات موصول

کابل(ویب ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک تعلیمی مرکز پر ہونے والے خودکش حملے میں 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ خودکش حملہ کابل کے جنوب میں ایک تعلیمی مرکز میں ہوا ہے۔

خود کش حملے میں زخمیوں ہونے والے افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔خودکش حملے کے بعد سکیورٹی حکام نے دھماکے کی جگہ کی ناکہ بندی شروع کردی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ خودکش حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی ہے۔افغان وزارت ترجمان سعید جامی کے مطابق خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے 13 افراد کی میتیں اسپتال لائی گئی ہیں، جبکہ 30 زخمیوں کو ایمبولینسز میں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا اور اور اس کا ٹارگٹ کوثر دانش تعلیمی ادارہ تھا۔