You are here
Home > انٹر نیشنل > امریکی صدر کے متنازع فیصلے پر اسرائیلی وزیر اعظم نے بھی مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے تشویشناک بیان جاری کر دیا

امریکی صدر کے متنازع فیصلے پر اسرائیلی وزیر اعظم نے بھی مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے تشویشناک بیان جاری کر دیا

بیت المقدس(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بیان تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کا کہناتھا کہ دوسرے ممالک بھی امریکا کی طرح اپنے سفارتخانے یروشلم منتقل کریں۔کسی امن معاہد ے میں یروشلم بطوراسرائیلی دارالحکومت شامل ہوگا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا نیا دارلحکومت تسلیم کرلیا ہے اور انہوں نے اعلان کیاہے کہ امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کیا جائے ۔واضح رہے کہ یہ معاملہ انتہائی سنگین ہے جس پر عرب اسرائیل میں کافی تنازعات بھی برپا ہو چکے ہیں اور اس سے قبل بھی عرب اسرائیل جنگ ہو چکی ہے ۔مسلمانوں اور یہودیوں میں یہ سب سے بڑا ایشو ہے جس بنا پر آج تک مسلم ممالک نے اسرائیل کی ریاست کو تسلیم نہیں کیا کیوں کہ وہ یہاں قابض ہیں اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں اور اب امریکی صدر نے یہ متنازع فیصلہ دے کت جنگ کا نقارہ بجا دیا ہے ۔


Top