گریٹر اسرائیل کی جانب ایک اور قدم۔۔!! نیتن یاہو کے ایک اعلان نے اُمت مسلمہ میں تشویش کی لہر دوڑا دی

رملہ (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بن یمین نیتن یاہو نے افریقی ملک ایتھوپیا کے 2ہزار یہودیوں کو فلسطین کی سرزمین پر آباد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایتھوپیا کے وزیراعظم آبی احمد سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں اس حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

عبرانی ٹی وی چینل 7 کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے مذموم منصوبے کے لیے 37کروڑ شیکل فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ عنقریب افریقا سے فلاشا نسل کے یہودیوں کو فلسطینی علاقوں میں آباد کریں گے۔ یاد رہے کہ رواں سال اسرائیل نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے جبکہ سمیت دیگر خلیجی ممالک بھی اسرائیلی حکام سے رابطے میں ہیں۔ دوسری جانب جمعہ کے روز غزہ میں کئی مقامات پر اسرائیل فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں میں شدید جھڑپیں ہوئیں جبکہ نماز جمعہ بھی ادا نہیں کرنے دی گئی۔