You are here
Home > انٹر نیشنل > امریکہ کے بیت المقدس کے اقدام پر چین نے شاندار اعلان کر کے پوری امت مسلمہ کا دل جیت لیا

امریکہ کے بیت المقدس کے اقدام پر چین نے شاندار اعلان کر کے پوری امت مسلمہ کا دل جیت لیا

بیجنگ(ویب ڈیسک )چین کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کا اسرائیل کا دارالحکومت کا اعلان پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ کے اس اقدام سے خطے میں کشدیگی پھیلے گی۔مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پر دونوں فریقین اس معاملے پر احتیاط سے کام لیں۔امریکی صدر کے اس اعلان

کے بعد مسلم دنیا کی جانب سے اس اعلان پرشدید رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدرنے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرلیا،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس میں تمام مذاہب کے لو گ پرسکون زندگی گزارسکتے ہیں دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ بیت المقدس کی حیثیت کا تعین اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے کیا جائے ۔ہاﺅس آف کامنز سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے حوالے سے وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کریں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ مسئلے کے حل کے لئے اسرائیلی اور فلسطینی قیادت کے درمیان مذاکرات کا حامی ہے اور وہ امریکی صدر کو بھی اپنے اسی مئوقف واضح کریں گے واضح رہے کہ یہ ایک حساس مسئلہ ہے جس پر پوری دنیا سے سخت مؤقف آرہا ہے اور ہر کوئی اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اہم بیانات جاری کر رہا ہے ۔مگر امریکہ کی اس ہٹ دھرمی اور حرکت معاملے کو کس نوعیت پر لے کے جائے گی یہ توو قت ہی بتائے گا (ذ،ع۔ع)


Top