You are here
Home > انٹر نیشنل > آذربائیجان نے پرخچے اُڑا دیئے

آذربائیجان نے پرخچے اُڑا دیئے

باکو(نیوز ڈیسک ) آذربائیجانی فوج نے ناگورنو کاراباخ کے مقبوضہ علاقے پر زبردست فوجی کارروائی کرتے ہوئے 50 سے زائد آرمینیائی فوجیوں کو پار لگا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آذری فوج نے ناگورنو کاراباخ کے مقبوضہ علاقے پر بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے آرمینیا کے 51 فوجی پار

لگا دیئے ہیں۔ خبررساں ادارے کے مطابق آذربائیجان نے مقبوضہ کاراباخ کے ایک بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔آذربائیجان کی جانب سے کی جانے والی آج کی کارروائی میں 51 آرمینیائی فوجی پار لگائے جا چکے ہیں۔ آذری فوج کے حملے میں متعدد آرمینیائی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے سے جاری جنگ میں آرمینیائی فوج کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کے متعدد اسلحہ کے سٹور تباہ کیے جا چکے ہیں جبکہ آذربائیجانی فضائیہ کے حملے میں آرمینیا کا طیارہ بھی تباہ کیا جا چکا ہے۔آرمینیا کی فوج مسلسل پسپائی اختیار کرتے ہوئے اپنا اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آرمینیا کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ روس، امریکہ اور فرانس کی مدد سے آرمینیا خطے میں جنگ بندی چاہتا ہے جبکہ آذربائیجان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ اپنا مقبوضہ علاقہ آزاد کروئے بغیر کسی امن معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے۔یاد رہے کہ ایک ہفتے سے جاری جنگ میں اب تک 150 سے زائد فوجی و عام افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آذربائیجان کو اب تک جنگ میں برتری حاصل ہے اور آذری فوج نے آرمینیا اور کاراباخ کے درمیان لنک پہاڑی پر بھی قبضہ کرلیا تھا۔ آرمینیا کی جانب سے ترکی پر الزام لگایا گیا ہے کہ ترکی کی فضائیہ آذربائیجانی فوج کی مدد کررہی ہے اور ان کا طیارہ ترکی کی فضائیہ کی جانب سے تباہ کیا گیا ہے۔ جبکہ ترکی اور آذربائیجان کی جانب سے اس الزام کی تردید کی گئی ہے۔


Top