زائرین کے لیے خوشخبری۔!! عمرہ ادائیگی کی اجازت کے لیے موبائل ایپ متعارف

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ اور زیارت نے عمرہ ادائیگی اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ملکی و غیرملکی تارکین ’اعتمرنا‘ نامی ایپ کو موبائل میں

ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں اور پھر عمرہ ادائیگی یا مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کا اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔وزارتِ حج و عمرہ نے ایپ گزشتہ شب متعارف کرائی جس کے بعد اب تک 72 ہزار سے زائد افراد نے عمرہ ادائیگی کے لیے درخواست جمع کراوئی۔