انا للہ وانا الیہ راجعون! سعودی شاہی خاندان غم سے نڈھال، شہزادہ انتقال کر گیا

ریاض(نیوز ڈیسک ) سعودی شاہی کو پچھلے تین ماہ کے اندر کئی شہزادوں اور شہزادیوں کی موت کا صدمہ سہنا پڑا ہے۔ جس کا دُکھ ابھی کمی نہیں ہوا تھا کہ ایک اور سعودی شہزادے انتقال فرما گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اس وقت سعودی مملکت میں سوگ کا سماں ہے۔شاہی خاندان اور سعودی

عوام دْکھ سے دوچار ہیں۔ اس کی وجہ سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے اہم رُکن اور شہزادے سعود بن فہد بن منصور بن جلاوی السعود کا دُنیا سے رخصت ہو جانا ہے۔سعودی شاہی ایوان کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ شہزادہ سعودانتقال کر گئے ہیں جن کا نماز جنازہ آج سہ پہر کے بعدریاض میں ادا کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل شہزادی قماشہ کا بھی انتقال ہو گیا تھا جو سعودی شہزادے نہار بن سعود بن عبدالعزیز السعود کی والدہ تھیں۔اس کے دو روز بعد ہی ایک اور سعودی شہزادی مضاوی بنت عبداللہ بن محمد ابن جلوی السعودچل بسیں۔ان دونوں شہزادیوں کو ریاض کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔جبکہ 6 جولائی کو شاہی خاندان کے رُکن اور معروف سعودی شہزادے خالد بن سعود بن عبدالعزیزگزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 95 برس تھے جن کی نماز جنازہ ریاض میں ادا کرنے کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا تھا۔ 28 جون کو معروف سعودی شہزادے بندر بن سعد بن محمد بن عبدالعزیز بن سعود بن فیصل السعود انتقال کر گئے تھے۔جن کی نماز جنازہ29 جون کوبعد از نماز ظہر ریاض میں اداکر دی گئی، پھرانہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔ 4 جون کو بھی شاہی خاندان کے رُکن اور معروف شہزادہ سعود بن عبداللہ بن فیصل بن عبدالعزیز السعود انتقال فر ما گئے تھے۔ جن کی نماز جمعہ ریاض میں ادا کرنے کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا ۔ اس سے قبل26 فروری کو سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کر گئے تھے، اُن کی نماز جنازہ میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان بھی شریک ہوئے تھے۔اس کے علاوہ شہزادہ عبداللہ بن عبدالعزیز، شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز، گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر، مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ شہزادہ طلال کے بھائی مشعل، منصور، نایف، سلمان، سطام، مشاری، یزید، سیف الاسلام، جلوی، مصعب، نہار، یوسف، عبدالکریم اور حسام بھی شریک ہوئے تھے۔