You are here
Home > انٹر نیشنل > بریکنگ نیوز: کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ۔۔۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی آگئی

بریکنگ نیوز: کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ۔۔۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی آگئی

پیرس (ویب ڈیسک) کورونا کی دوسری لہر کا خوف، عالمی اسٹاکس و تیل کی قیمتیں گر گئیں، امریکا میں وائرس سے ہلاکتیں 2 لاکھ تک پہنچ گئیں،برطانیہ میں وسط اکتوبر تک 50ہزارکیسز یومیہ رپورٹ ہونیکا خدشہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق کورونا وائرس کے ایک بار پھر سر اٹھانے اور یورپ سمیت دنیا بھر

میں دوسری لہر آنےکےخوف کے باعث امریکا، ایشیاسمیت یورپ کی اسٹاکس مارکیٹوں کو شدیدمندی کا سامنا رہا،گزشتہ روز نیو یارک ڈائو جانز کے اسٹاکس 2.9 فیصد، لندن ایف ٹی ایس ای اسٹاکس میں 3.4 فیصد،فرانکفرٹ اسٹاکس میں 4.4 فیصد، ہانگ کانگ اسٹاکس 2.1 فیصد اور شنگھائی اسٹاکس میںبھی 0.6فیصد کمی آئی،دوسری جانب تیل کی عالمی قیمتوں میںبھی 4.5سے 5.5 فیصد تک کمی دیکھی گئی، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 5.5 فیصد کم ہوکر 38.87ڈالرزفی بیرل پر آگیا جبکہ برینٹ کروڈ کی عالمی قیمتوں میں بھی 4.5فیصد کمی دیکھی گئی اور قیمتیں 41.21ڈالرز فی بیرل پر آگیا۔ادھر کورونا وائرس کے باعث امریکا میں انتقال کر جانیوالے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 68 لاکھ 12 ہزار332تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا بھر میں اب تک 9 لاکھ 61 ہزار افراد جاںبحق ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 3کروڑ 11لاکھ کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جن میں سے 2 کروڑ 10 لاکھ صحت یاب بھی ہوئے۔


Top