You are here
Home > انٹر نیشنل > غریب ترین وزیر اعظم ۔۔ برطانوی وزیراعظم کوتنخواہ میں کٹوتی کے بعد صرف کتنے پیسے ملتے ہیں ؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

غریب ترین وزیر اعظم ۔۔ برطانوی وزیراعظم کوتنخواہ میں کٹوتی کے بعد صرف کتنے پیسے ملتے ہیں ؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم کے دوستوں کا خیال ہے کہ بورس جانسن تنخواہ میں کٹوتی کے بعد اپنے بیٹے کے لیے آیا نہیں رکھ سکیں گے۔برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی تنخواہ کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 50 ہزار پاونڈ سالانہ ہے اور وہ رواں برس کے اوائل میں ایک بچے کے باپ بنے تھے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانس سرکاری رہائش گاہ کے بجائے ذاتی رہائش گاہ میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کے دوستوں کا مؤقف ہے کہ برطانوی وزیراعظم کے گھر میں ملازمہ بھی نہیں ہے جب کہ صفائی کرنے کے لیے ایک ملازم ہے اور وہ اس سلسلے میں پریشانی کا شکار ہیں کہ اپنے بچے کے لیے آیا کیسے رکھیں؟


Top