You are here
Home > انٹر نیشنل > ’’ شاہ سلمان سے بات ہوگئی، اب سعودی عرب سمیت 9 ممالک ۔۔۔ ‘‘ اب عرب ممالک کیا کرنے والے ہیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ کا حیران کُن دعویٰ

’’ شاہ سلمان سے بات ہوگئی، اب سعودی عرب سمیت 9 ممالک ۔۔۔ ‘‘ اب عرب ممالک کیا کرنے والے ہیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ کا حیران کُن دعویٰ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور عرب ممالک میں معاہدے سے متعلق امریکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مزید 9 ممالک معاہدے کے لیے تیار ہیں۔ سعودی عرب بھی مناسب وقت پر شامل ہو جائے گا۔میں نے سعودی عرب کے بادشاہ سے بات کی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے

مزید کہا کہ بہت سارت ممالک بہت جلد ہمارے ساتھ شامل ہونے والے ہیں۔یہ بہت بڑا اور تاریخی موقع ہے جس سے ہر کوئی متفق ہے۔گذشتہ روز وائٹ ہاؤس میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے مزید کئی ممالک تیار ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم سے بات چیت کے بعد کیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کئی ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات تیار کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 5 یا 6 ممالک ایسے ہیں جو بہت جلد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرلیں گے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کے ممالک تنازعات کی صورتحال سے تنگ آچکے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بہت مفید گفتگو ہوئی امریکا کے صدر نے کہا کہ کچھ دنوں میں بہت اچھی باتیں سامنے آئیں گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم فلسطین کی بھی بات کرتے ہیں۔ اس سے پہلے مصر 1979 اور اردن 1994 میں اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پاپیو نے امن معا ہدے سے قبل ہی ان ممالک کا دورہ کیا تھا اور بعد ازاں اس بات کا عندیہ بھی دیا تھا کہ کم وبیش دس ممالک نے ان کے معاہدے کی حمایت کی ہے ،جن میں سرفہرست سعودی عرب اوربحرین ہیں۔


Top