You are here
Home > انٹر نیشنل > دبئی : خاتون کے ساتھ دست درازی کرنے والے پاکستانی نوجوان کو کیا سزا دے دی گئی؟ خبر آ گئی

دبئی : خاتون کے ساتھ دست درازی کرنے والے پاکستانی نوجوان کو کیا سزا دے دی گئی؟ خبر آ گئی

دبئی (ویب ڈیسک) دبئی میں پاکستانی شہری کو ایک فلپائنی خاتون سے دست درازی کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا، خیلج ٹائمز کے مطابق دبئی کی ایک عدالت نے 19 سالہ پاکستانی شہری کو ایک خاتون کو جنسی ہراسان کرنے کے الزام یں 3 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے

نوجوان لڑکے پر الزام ہے کہ اس نے عمارت کے استقبالیہ پر خاتون سے دست انداذی کی اس وقت کوشش کی کی جب وہ وہاں بیٹھے بیٹھے سو گئی تھی ، شہری نے عدالت میں دیے گئے بیان میں جرم سے ارتکاب کیا ہے تاہم عدالت نے است ملوث قرار دیتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے بعد ازاں اسے سزا ختم ہونے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔ عدالتی کارروائی کے مطابق یہ واقعہ دبئی کے ایک القسیس پولیس اسٹیشن کی حدود میں 19 مارچ کو پیش آیا تھا جس کے مطابق 38 سالہ ایک خاتون نے اکاؤٹنٹ اپنی سہیلی کے انتظار میں عمارت کے استقبالیے پر بیٹھی تھی اور اس وقت اہاں کوئی بھی نہیں تھا۔ اسی اثنا میں بیٹھے ہوئے اس کی آنکھ لگ گئی اور کسی کے چھونے پر اسکی آنکھ کھلی تو دیکھا کہ ایک شخص اس کے قریب کھڑا ہے جس پر اس نے زور سے چیخ ماری اور وہ بھاگ نکلا خاتون نے مزید کہا کہ کچھ دیر بعد وہ لڑکا دوبارہ آیا اور مجھے چہل قدمی کیلئے کہا جس پر میں نے اسے نظر انداز کیا، اس نے کسی اور زبان میں کہا جو مجھے سمجھ نہیں آئی، پولیس سے فوری رابطے کی بجائے ایک دن بعد رابطہ کیا کیوں کہ وہ عورت خوفزدہ تھی، بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔(ف،م)


Top