زائرین کی سُنی گئی۔!!سعودی عرب کا عُمرے پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ، اُمت مسلمہ کے دل خوش کر دینے والی خبر

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کا عمرے پرعائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ سفری پابندیاں بھی ختم کی جا رہی ہیں‌۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے عمرے پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا، کورونا وائرس کی صورتحال بتدریج بہتر ہونے کے بعد جلد ہی عمرہ بحال کرنے کا اعلان کیا جائے گا،

یکم جنوری سے آمدورفت کیلئے زمینی، بحری اور فضائی راستے کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب نے یکم جنوری2021ء سے شہریوں کیلئے بری، بحری اور فضائی راستوں پر سفری سرگرمیوں کیلئے ٹریفک سسٹم بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی عرب میں کوویڈ19 کے باعث آمدورفت کی سرگرمیاں معطل کی گئی تھیں۔ سعودی عرب میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی کے باعث کاروباری اور دیگر سرگرمیوں کو مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت سعودی عرب نے تجارتی سرگرمیوں سمیت زمینی، فضائی اور بحری راستوں پر مملکت میں آمدورفت کیلئے تمام تر سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب نے یکم جنوری 2021 سےکرونا کے باعث لگائی گئی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یکم جنوری 2021 سے سعودی ائیرپورٹس، بندرگاہیں اور سرحدی چوکیاں کھول دی جائیں گی اور سعودی شہری بیرون مملکت آ جا سکیں گے جب کہ خروج وعودہ (مخصوص ویزے) پر موجود غیر ملکیوں کو سعودی عرب واپس آنے کی اجازت ہوگی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرے سے متعلق لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائے گا۔سعودی میڈیا کے مطابق 15 ستمبر سے مخصوص کیٹیگریز میں شامل سعودی شہریوں اور رہائشیوں کو بین الاقوامی سفر کی اجازت ہوگی۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے باعث 4 ہزار افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔