بریکنگ نیوز:ترکی نے بھاری جنگی سامان یونان کی سرحد پر پہنچا کر طبل جنگ بجا دیا گیا

انقرہ (ویب ڈیسک ) ترکی نے فوجی دستے یونان کی سرحد پر تعینات کرنا شروع کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے یونان کے ساتھ حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شام کے سرحدی علاقوں سے فوج واپس بلا کر یونان کی سرحد پر بھیجی جا رہی ہے۔ ترکی میڈیا کے مطابق

یونان کی سرحد پر اس وقت 40 سے زائد ٹینک تعینات کیے جارہے ہیں۔ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترک عوام ہر طرح کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔اس حوالے سے ترک نائب صدر فوات اوکتے پہلے ہی خبردار کرچکے ہیں کہ اگر یونان نے اپنی سمندری حدود سے تجاوز کیا تو جنگ کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا۔ دوسری جانب ترکی نے شمال مغربی قبرص کے قریببحیرہ روم دو ہفتوں کے لیے فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترکی نے اپنی بحریہ کو ایک ہدایت نامہ بھیجا ہے جس کے تحت سنیچر سے شمال مغربی قبرص میں 11 ستمبر تک مشقیں کر رہا ہے۔ ترکی نے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب بحیرہ روم میں پائے جانے والے قدرتی وسائل پر اس کی یونان سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق دونوں ممالک مشرقی بحیرہ روم میں فوجی مشقیں کر رہے ہیں جس سے خطے میں پہلے سے پائی جانے والی کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔