پرانے حساب برابرکرنے کا وقت ۔۔۔!!! چین نے بھارت پر بڑی پابندی عائد کر دی

ہانگ کانگ (ویب ڈیسک) چین نے ہانگ کانگ میں بھارت کی سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق حکام نے ایئر انڈیا کی ہانگ کانگ کیلئے پروازوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ پابندی 2 ہفتے تک

برقرار رہے گی۔ایئر انڈیا پر یہ پابندی بھارت میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث عائد کی گئی ہے۔ 14 اگست کو ایئر انڈیا کی ایک پرواز کے ذریعے ہانگ کانگ میں کورونا کے 11 مریض پہنچے تھے جس کی وجہ سے 17 اگست سے ایئر انڈیا پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اس پابندی کے باعث ہانگ کانگ کے ہزاروں شہری بھارت میں پھنس گئے ہیں۔ مسافروں نے پروازوں کی بحالی یا متبادل فلائٹس کا مطالبہ کیا جس کے جواب میں ایئر انڈیا نے کہا ہے کہ اس حوالے سے ان کے کسٹمر کئر سنٹر سے معلومات لی جاسکتی ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستانی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا سعودی وزارت دفاع کا دورہ ، آرمی چیف کو سعودی عرب کی مسلح افواج کے دستوں نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا.پاکستانی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سعودی عرب میں وزارت دفاع کے آفس پہنچے جہاں ان کا استقبال سعودی چیف آف سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے کیا.سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے پیر کو ریاض میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد سے ہونیوالی ملاقات میں جنرل الرویلی نے پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو کہا کہ میں ان کے دوسرے گھر سعودی عرب میں آپکا خیر مقدم کرتا ہوں.وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل الرویلی اور جنرل باجوہ نے اس موقع پر سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان عسکری تعاون کی نئی جہتوں اور انہیں مضبوط اور مستحکم بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے، علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اس موقع پر ہونیوالی ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کی پیشہ وارانہ مہارت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان ماضی کی طرح مستقبل میں بھی مشترکہ فوجی مشقوں اور فوجی تعاون کو بڑھانے پر پر اتفاق کیا گیا، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے سعودی وزارت دفاع کی یاداشت کی کتاب میں تاثرات بھی تحریر کیے۔