روسی تجزیہ کار نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے پاکستان کو مشورہ دے ڈالا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) روسی کے نامور تجزیہ کار، مصنف اور سکالر میخائل بورس نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو محمد بن سلمان کے ساتھ ڈیل نہیں کرنی چاہیے وہ خطے میں سب سے زیادہ ہلاکتوں اور تباہی کا ذمہ دار ہے۔

اور امریکہ کی کٹھ پتلی کے طور پر بھارت اور اسرائیل کا اتحادی ہے۔ پاکستان کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ ان دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرے جو عرب ممالک کہ وجہ سے بہت خراب ہو چکے ہیں۔ پاکستان ان ممالک کے ساتھ مل کر ایک نیا اتحاد بنائے۔ اپنے ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ خطے کے بہتر مستقبل کے لیے ایران ، پاکستان ، ترکی ، روس اور چین ملک کر ایک نیا اتحاد تشکیل دینے والے ہیں۔ جس سے جنوبی ایشیا کے ممالک اپنے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کر سکیں گے اور اپنے مسائل کو بھی بہتر طریقے سے حل کریں گے۔