بیروت کے گورنر تفصیلات بتاتے ہوئے روپڑے

لبنان(ویب ڈیسک) ’’اپنی زندگی میں اتنی بڑی تباہی نہیں دیکھی‘‘ یہ دھماکا ایسے ہی تھا جیسے ہیروشیما اور ناگاساکی میں ہوا تھا، بیروت کے گورنر تفصیلات بتاتے ہوئے روپڑے۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کل کھاد کے گودام میں امونیم نائٹریٹ کا زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے

پر تباہی ہوئی ۔دھما کا اتنا شدید تھا کہ 150میل دور قبرص میں بھی اس کی آواز سنائی دی۔ گودام میں 2740ٹن دھماکا خیز مواد موجود تھا۔ دھماکے سے اردگردکی عمارتیں تباہ جبکہ بندرگارہ کوبھی شدید نقصان پہنچا یہاں تک کہ سابق وزیراعظم سعد حریری کا گھرمیں دھماکے میں تباہ ہوگیا۔ دھماکے کی تفصیلات بتاتے ہوئے بیروت کے گورنر مروان عبود نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں اتنی تباہی نہیں دیکھی اس دھماکے نے مجھے جاپان کے شہروں ہیروشیمااورناگاساکی کی یاد دلا دی ۔