بیروت میں زوردار دھماکوں کے دوران بے بس باپ کو اپنی زندگی کی فکر نہ رہی، والد اولاد کی محبت میں موت کو بُھلا بیٹھا

بیروت (ویب ڈیسک) بیروت میں زور دار دھماکوں کے دوران بے بس باپ کو اپنی زندگی کی فکر نہ رہی، بچے کو بار بار بچانے کی کوشش کرتا رہا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے دھماکے کے بعد پاب بچے کو اپنے قریب کر کے کھڑا رہا

اور دوسرا دھماکہ ہوتے ہی بچے کو لے کر بھاگنے لگا۔ باپ نے بچے کو آغوش میں لے لیا اور پھر ایک میز کے نیچے چھپا دیا، اس موقع پر اس نے اپنی پرواہ بھی نہ کی۔ دوسری جانب دارالحکومت کے گورنر مروان عبود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دھماکے سے لگنے والی آگ بھجانے کیلئے فائربرگیڈ کا عملہ آیا لیکن دوسرے دھماکے میں سب لوگ غائب ہوگئے، ہم انہیں ڈھونڈ رہے ہیں لیکن کوئی مل نہیں رہا۔ گورنر نے کہا کہ بیروت کی حالت دیکھ کر ‘ہیروشیما اور ناگاساکی’ یاد آگئے ہیں۔ گورنر مروان عبود میڈیا سے بات کرتے ہوئے رو پڑے۔