بریکنگ نیوز: اقوام متحدہ کا کارگو طیارہ گر کر تباہ

موٖغدیشو (ویب ڈیسک) رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا کارگو طیارہ وسطی صومالیہ کے ایک ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہوا ہے ، طیارے کے عملے کے تین افراد بچ گئے ہیں۔ بلڈویوین شہر میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ

صابری احمد نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ طیارہ رن وے سے ہٹ گیا تھا اورتباہ ہو گیا۔ جبوتی سے اڑنے والا طیارہ شدید بارش سے بے گھر لوگوں کے لئے خوراک کی امداد فراہم کررہا تھا۔ حادثے کی فوری طور پر کوئی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تا ہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے بھی حادثہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے. طیارہ گرنے سے طیارے میں آگ لگ گئی، جس سے آدھا طیارہ مکمل طور پر جل گیا۔