بھارتی وزیراعظم کے سر پر نیوی افسر نے رائفل دے ماری، سوشل میڈیا پر پھیلی ویڈیو نے ہر طرف کھلبلی مچا دی

کولمبو (ویب ڈیسک)پاکستان ، چین ،بنگلہ دیش، بھوٹان اور نیپال کے ساتھ ساتھ سری لنکا کے عوام کو بھی اپنے ملک میں بھارتی مذموم سرگرمیوں کا شدید رنج ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جو اس زمانے کی ہے جبکہ بھارت کی دوسری بڑی نیشنل کانگریس برسراقتدار تھی

اور راجیو گاندھی بھارت کے وزیراعظم تھے۔ راجیو گاندھی نے بطو ر وزیراعظم سری لنکا کا سرکاری دورہ کیا ۔ اس موقع پر انھیں سری لنکن نیوی کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وہ سری لنکا کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ گارڈ آف آنرکا معائنہ کررہے تھے کہ ان کے سامنے موجود نیوی کے دستے میں کھڑے ایک کیڈٹ نے اپنی رائفل کے پچھلے حصے کو راجیو گاندھی کے سر پر دے مارا۔ راجیو گاندھی اس حملے میں بال بال بچ گئے تھے اور اس کیڈت کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔