افغان صدر کے گھر سے انتہائی افسوسناک اطلاعات

کابل(نیوز ڈیسک) برادر اسلامی ملک افغانستان سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے، اس خبر نے پورے افغانستان کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں آگئے ہیں اور شوہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے چچا زاد بھائی


کو گھر میں گھس کر موت کی گھاٹ اُتار دیا گیا ہے، اشرف غنی کے کزن گزشتہ روز اپنے گھر میں صحیح سلامت داخل ہوئے تھے تاہم آج وہ باہر نہ آئے جس کے باعث اہلخانہ کو تشویش ہوئی انہوں نے جب گھر کا دروازہ کھولا تو وہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں موجود تھے، اہلخانہ اور سیکورٹی اسٹاف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نعش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اشرف غنی کے چچا زاد بھائی کو موت کی گھاٹ کیوں اتارا گیا ؟ ابھی تک اس کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں اور نہ ہی افغان حکومت کی جانب سے کوئی تفصیلات مہیا کی گئیں ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اشرف غنی کے کزن کی نعش کو سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکا پوسٹمارٹم جاری ہے، رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی حقائق منظر عام پر لا جا سکیں گے،