پاکستان کو توڑنے کا بھارتی خواب چکنا چور۔!!! 13000 بھارتی فوجی مستعفی، مودی سرکاری کو بڑا دھچکا لگ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے ٹکڑے کرنے کا بھارتی خواب چکنا چور، مودی سرکاری کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ بھارت کے 13ہزار سکھ فوجیوں نے بھارتی فوج سے استعفیٰ دے دیا۔ مستعفی ہونے کے بعد فوجیوں نے سکھوں کی آزادی کے لیے شروع کی جانے والی خالصتان تحریک میں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج کے 13ہزار سکھ فوجیوں نے بھارتی فوج سے استعفیٰ دے کر خالصتان تحریک میں شمولیت اختیار کرلی۔ خالصتان تحریک کے ترجمان گوپال سنگھ چاولہ نے کہا ہے کہ سکھ بھارت سے علیحدہ ریاست کا مطالبہ کرنے والے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے گیارہ ہزار سے 13ہزار سکھ فوجیوں نے بھارتی فوج سے استعفیٰ دے کر خالصتان تحریک میں شمولیت کے لیے رجسٹریشن کرانا شروع کر دی ہے۔ خالصتان تحریک کے ترجمان گوپال سنگھ کے مطابق بھارت کے زوال اور ٹکڑے ہونے کا وقت شروع ہو چکا ہے۔ خالصتان تحریک مضبوط ہوگئی ہے اورسکھ بھارت سےعلیحدہ وطن خالصتان کا مطالبہ کرنے والے ہیں۔