متحدہ عرب امارات میں کرونا سے ہلاکتیں ہی ہلاکتیں ۔۔۔ تعداد کتنی ہو گئی؟ دل دہلا دینے والے اعدادوشمار جاری

دُبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 563افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مملکت میں کورونا کے شکار افراد کی مجموعی گنتی 32,532تک جا پہنچی ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق کورونا کے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئےہیں، جس کے بعد اس موذی مرض کے ہاتھوں مرنے

والوں کی مجموعی گنتی 258ہو گئی ہے۔جبکہ مزید 314 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جس کے کورونا کو شکست دینے والوں کی کُل گنتی 16,685 ہو گئی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والے51 فیصد مریض شفا یاب ہو چکے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز گزشتہ روز38 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔مملکت میں کورونا کی وبا پھُوٹنے کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 21لاکھ سے زائد افراد کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اماراتی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ گھروں میں قرنطینہ اختیار کرنے والے افراد کو ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آنے تک گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں کوگھریلو قرنطینہ کی پہلی بار خلاف ورزی پر پچاس ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا، جبکہ دوسری بار اس خلاف ورزی پر ایک لاکھ درہم کا جرمانہ اور چھ ماہ تک قید ہو گی۔وزارت کے مطابق دو قسم کے افراد گھریلو قرنطینہ اختیار کریں گے، پہلے تو وہ لوگ جن کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے باعث وہ مصدقہ مریض بن چکے ہوں، جبکہ جو افراد کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں سے رابطے میں رہے ہوں گے، انہیں بھی خود کو اور اس بارے میں محکمہ صحت کا بھی آگاہ کرنا ہو گا۔ ان افراد کو اس وقت تک گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی، جب تک ان کے ٹیسٹ نیگیٹو نہیں آئیں گے۔گھروں پر قرنطینہ اختیار کرنے والوں کو الیکٹرانک بریسلیٹ پہننی ہو گی، جو محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ حکام کو کسی شخص کی جانب سے خلاف ورزی کی صورت میں فوری پتا چل جائے۔ اس کے علاوہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں الحوسن ایپ بھی سمارٹ فونز پر ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گی اور اس پر اپنی رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔