امریکی صدر ٹرمپ کا تمام عبادت گاہیں کھولنے کا حکم

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے ملک بھر میں تمام مذاہب کی عبادت گاہیں کھولنے کا حکم دے دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ملک بھر میں تمام مذاہب کی عبادت گاہیں کھولنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ چین کو وارننگ دی ہے کہ اگر اس نے ہانگ کانگ میں سیکورٹی قانون

لانے کی کوشش کی تو امریکا سخت رد عمل دے گا۔ معیشت کی جزوی بحالی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذہبی سرگرمیاں شروع کرنے کی بھی ٹھان لی ہے جس کے بعد وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کے دوران امریکی صدر نے کہا ہے کہ گورنرز کو فوری طور پر گرجا گھر اور مساجد سمیت تمام عبادتگاہوں کو کھول دینا چاہئے، اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو وہ اس مقصد کے لئے اپنے اختیارات استعمال کر یں گے کیونکہ آج امریکا کو عبادت کی زیادہ ضرورت ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ نے ہانگ کانگ میں سیکورٹی کےنئے قانون کے نفاذ کی کوشش پر چین کوبھی خبردار کردیا ہے اور کہا ہے کہ امریکا چین کے خلاف انتہائی سخت اقدام کرے گا۔دوسری جانب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عید الفطر کے موقع پر جاری کردہ تہنیتی بیان میں تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔ وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ مسلمانوں کو عید کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ مبارک دن تمام دنیا کے مسلمانوں کو غریبوں کی مدد کرنے، خدا پر ایمان کو مضبوط بنانے، عبادت کرنے اور دیگر انسانوں سے قریب ہونے کے امکانات فراہم کرتا ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا ہے کہ میری تمنّا ہے کہ عید الفطر تمام مسلمانوں کے لئے امن اور خوشحالی کی نوید بنے۔