بریکنگ نیوز: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی؟ روزے داروں کو شاندار خوشخبری سنا دی گئی

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں عید 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں چاند نظر نہ آںے کے بعد 24مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کل ہفتے کے روز سعودی عرب میں آکری روزہ ہوگا اور اتوار سے عید الفطر کا آغاز ہوگا۔ دوسری جانب ، ترکی، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں بھی عید الفطر اتوار کے روز ہونے

کا سرکاری اعلان کر دیا گیا ہے۔ان ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب، ترکی، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کیے گئے تھے، تاہم ان تینوں ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد حکام نے اعلان کیا کہ ممالک میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔کل بروز ہفتہ کو ان تینوں ممالک میں 30 رمضان المبارک ہو گی۔اس سے قبل گزشتہ روز آسٹریلیا وہ پہلا ملک تھا جہاں کی فتویٰ کونسل نے اعلان کیا تھا کہ آسٹریلیا میں مقیم مسلمان 24 مئی بروز اتوار کو عید الفطر منائیں گے۔ جبکہ آج بروز جمعہ 22 مئی کو سعودی عرب، متحدہ عرب سمیت دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کیے گئے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، یوں دونوں ممالک میں بھی عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ ماہر فلکیات نے پہلے ہی پیشن گوئی کر دی تھی کہ سعودی عرب میں 22 مئی بروز جمعہ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔