پی آئی اے طیارہ حادثہ: نریندر مودی، اشرف غنی, جسٹن ٹروڈو سمیت عالمی رہنماؤں کا اظہار افسوس

کراچی (ویب ڈیسک) پی آئی اے طیارہ حادثہ، نریندرا مودی، اشرف غنی، جسٹن ٹروڈو سمیت عالمی رہنماؤں کا اظہار افسوس، عالمی رہنماؤں نے پاکستان میں طیارہ حادثے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ


طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں، غم کے اس موقع پر افغان قوم پاکستان کے ساتھ ہے۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آج صبح پاکستان سے ملنے والی خبر چونکا دینے والی ہے، پی کے 8303 میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے ہمدردی ہے، اس خوفناک حادثے کے تمام متاثرین کے دکھ میں شریک ہیں، کینیڈین عوام آج آپ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے بھی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طیارہ حادثے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا، لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بھی طیارے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کو پیش آنے والے حادثے کا سن کر دلی صدمہ پہنچا۔سیکرٹری جنرل او آئی سی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کے دکھ میں شریک ہیں، مرحومین کے لیے رحمت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا مانگتے ہیں۔اس کے علاوہ کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور المناک طیارہ حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور وزرائے خارجہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جبکہ وزیر خارجہ نے دکھ کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ھارتی سیاسی رہنما راہول ھاندھی نے بھی حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔