لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی۔!!حکمران جماعت کے دو رہنماؤں کو جیل بھجوا دیا گیا

دہلی (ویب ڈیسک) لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، حکمران جماعت کے دو رہنماؤں کو جیل بھجوا دیا گیا۔ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر حکمران جماعت کے دو رہنماؤں کو جیل بھجوا دیا گیا۔ واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارت میں مغربی تریپورہ کے سونا مُرا کی

ایک مقامی عدالت نے پولیس پر حملہ کرنے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں میلا گھر سٹی کونسل کے منتخب نائب صدر سمیت بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کے دو لیڈروں کو جیل بھجوا دیا ہے ۔ پولیس نے سٹی کونسل کے نائب صدر شپانکر سرکار اور کالی پاڑہ برمن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد دونوں کو منگل کے روز گرفتار کیا۔ پولیس اہلکاروں نے 16 مئی کو تقریباً رات 11 بجے جب انہیں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے سے روکا تو دونوں رہنماؤن نے پولیس پر تشدد کیا تھا۔ واقعہ میں پولیس کے چار اہلکار زخمی ہو گئے تھے،جن میں صابر احمد، نائک راکیش، دیب وربا اور ایک رائفل مین شامل ہے ۔ پولیس نے برمن اور دو دیگر بی جے پی رہنماؤں اتم چکرورتی اور گنیش داس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، دونوں رہنماؤن نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی۔