بریکنگ نیوز:29 یا 30 روزے۔۔۔!!! عید الفطر کا چاند کس تاریخ کو نظر آئے گا؟ اعلان کر دیا گیا

ابوظہبی (ویب ڈیسک) عرب یونین اسپیس سائنس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کا چاند 22 مئی کو نظر آنے کا امکان، ادارے کے رکن ابراہیم الجروان کی جانب سے کی گئی پیشن گوئی کے مطابق امارات میں رواں برس رمضان المبارک کے 29 روز ہونے کا امکان، عید الفطر 23 مئی 2020 بروز ہفتہ کو ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پوری دنیا سمیت متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک اختتام کی جانب گامزن ہے۔متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے 2 عشرے اختتام پذیر ہوگئے اور تیسرے عشرے کا آغاز ہوگیا ہے۔ تیسرے عشرے کا آغاز ہوتے ہی امارات میں عید الفطر کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ رواں برس کرونا وائرس کے باعث عید الفطر زیادہ جوش و خروش سے منانا شاید ممکن نہیں ہوگا، لیکن پھر بھی لوگ منتظر ہیں کہ عید کا چاند کس تاریخ کو نظر آئے گا۔اس حوالے سے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل عرب یونین اسپیس سائنس کے رکن ابراہیم الجروان کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی تھی۔ابراہیم الجروان کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں ماہ مبارک کا چاند 23 اپریل کو نظر آنے کی پیشن گوئی کی گئی تھی، جو درست ثابت ہوئی تھی۔ جبکہ عید الفطر کے حوالے سے انہوں نے پیشن گوئی کی تھی کہ شوال کا چاند 22 مئی بروز جمعہ کو نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں، یوں عید الفطر 23 مئی بروز ہفتے کو ہو گی۔ دوسری جانب امارات کے سرکاری اور نجی ملازمین کیلئے تعطیلات کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز اماراتی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر کے موقع پر پانچ تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ آج کے روز اماراتی حکومت نے نجی شعبے کے لاکھوں ملازمین کے لیے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار نجی کارکنان کو عید الفطر کے موقع پر تین چھُٹیاں دی گئی ہیں، تاہم عید کی چھُٹیوں سے قبل ملازمین کو 29 رمضان المبار ک یعنی جمعہ کے روز بھی ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔جس کے باعث وہ مجموعی طور پر چار چھُٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اماراتی حکومت کی جانب سے نجی شعبے کے کارکنان کو 30رمضان المبارک سے لے کر 2 شوال المکرم تک کی چھُٹیاں دی گئی ہیں۔عید الفطر کی تعطیلات کا حتمی اعلان رویت ہلال کے بعد ہی کیا جائے گا۔ جبکہ اس بار تمام سرکاری ملازمین کو عید الفطر کے موقع پر پانچ چھُٹیاں دی جا رہی ہیں۔ ملازمین کی پہلی چھُٹی 29 رمضان المبارک سے شروع ہو گی جو کہ 3 شوال تک جاری رہیں گی۔ اس طرح سرکاری ملازمین مسلسل پانچ دِن تک عید الفطر کی چھُٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔