“میں اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کرنے جارہا ہوں اور خدا سے دعا ہے کہ۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑااعلان، پوری دنیا میں ہلچل مچا دینے والی خبر

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کرنے کااعلان کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب بند معیشت کو کب کھولنا ہے، یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ہو گا۔ڈان نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

میں معیشت کو کھولنے کے بارے میں فیصلہ کرنے لگا ہوں اور میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ یہ درست فیصلہ ہو لیکن یہ میری زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ہو گا۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ ملک کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے فیصلہ سازی کے لیے ایک نئی ٹاسک فورس یا کونسل کا قیام عمل میں لانے جا رہے ہیں جس میں بہترین ڈاکٹرز اور کاروباری شخصیات شامل ہوں گی۔امریکی صدر نے اس سلسلے میہں طبی عملے کے فیصلے کو سب سے اہم اور کونسل میں دونوں جماعتوں کو یکساں نمائندگی دینے کا اعلان کیا جس سے انہیں سیاسی طور پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک تاریخ دیکھ رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ ہم کسی حتمی تاریخ تک فیصلہ کر سکیں گے لیکن ہم اس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں کریں گے جب تک ہمیں یہ پتہ نہ چل جائے کہ ہم کب تک صحتیاب ہوں گے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ ہم دوبارہ سے پیچھے کی طرف چلے جائیں اور شروع سے ہمیں چیزوں کا دوبارہ سے آغاز کرنا پڑے۔یاد رہے کہ رواں سال نومبر میں امریکی الیکشن شیڈول ہیں اور اسی کی مناسبت سے انہیں لاک کی وجہ سے بند معیشت کو چلانے کے لیے چند اہم فیصلے کرنے ہیں کیونکہ موجودہ صورتحال میں لوگ بڑے پیمانے پر ملک میں بیروزگار ہوئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عالمی سپر پاور امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ تیز تر ہوتا جارہا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کے اعتبار سے امریکہ نے اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہفتے کے روز امریکہ میں کورونا کی وجہ سے 1317 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے باعث مرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 64 ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ جمعہ کے روز امریکہ میں کورونا کی وجہ سے 2108 ہلاکتیں ہوئی تھیں جو کسی بھی ملک میں کورونا کی وجہ سے ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔