You are here
Home > انٹر نیشنل > ہمارے معاملات میں دخل اندازی مت کرو ورنہ۔۔۔سعودی عرب نے ایران کو بڑی وارننگ جاری کر دی

ہمارے معاملات میں دخل اندازی مت کرو ورنہ۔۔۔سعودی عرب نے ایران کو بڑی وارننگ جاری کر دی

ہمارے معاملات میں دخل اندازی مت کرو ورنہ۔۔۔سعودی عرب نے ایران کو بڑی وارننگ جاری کر دی

ریاض (ویب ڈیسک) عرب ممالک کی تنظیم کا اجلاس سعودی عرب کی میزبانی میں شروع ہو گیا ہے۔ عرب لیگ کا سالانہ سربراہ اجلاس ایسے وقت پر شروع ہوا ہے، جب ایک روز قبل امریکا، فرانس اور برطانیہ نے شام کے مخصوص مقامات پر فضائی حملے کیے تھے۔

مغربی طاقتوں کے حملوں کو شامی علاقے دوما پر کیے گئے مبینہ کیمیکل حملوں کا ردعمل قرار دیا گیا ہے۔عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے پرزور انداز میں عرب ملکوں کے داخلی مسائل میں ایران کی مبینہ مداخلت کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور تمام عرب دنیا عرب خطے میں ایران کی ’دہشت گردانہ سرگرمیوں‘ کی مذمت کرنے کے علاوہ داخلی معاملات میں تہران حکومت کے اثرورسوخ استعمال کرنے کو بھی مسترد کرتے ہیں۔سعودی بادشاہ نے یمن میں حوثی ملیشیا کی ایرانی حمایت و تعاون پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی سرزمین کی جانب 116 میزائل داغے جا چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عرب علاقوں میں عدم استحکام ایران حکومت کی غیر ضروری مداخلت کی وجہ سے ہے۔اپنے خطاب میں شاہ سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس فیصلے کو بھی مسترد کیا، جس کے تحت امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ سعودی بادشاہ نے واضح کیا کہ مشرقی یروشلم فلسطینی سرحدوں کا لازمی حصہ ہے۔

شاہ سلمان نے مشرقی یروشلم کے اسلامی ورثے کو بہتر بنانے کے لیے 150 ملین ڈالر فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔عرب لیگ کا اجلاس سعودی عرب کے شہر الظہران میں شروع ہو گیا ہے۔یہ امر اہم ہے کہ ایران عرب ممالک کے اس الزام کی تردید کرتا ہے کہ وہ خطے کے داخلی معاملات میں مداخلت کرتا ہے۔ شامی خانہ جنگی کے دوران حکومتی جابرانہ پالیسی کے تناظر میں شام کی رکنیت معطل کی جا چکی ہے۔مبصرین کے مطابق عرب لیگ کے اجلاس پر شام، ایران اور یمن کے معاملات چھائے رہ سکتے ہیں۔ اس کے رکن ملکوں کی تعداد بائیس ہے۔ عرب لیگ کا اجلاس خلیج فارس سے 160 کلومیٹر کی دوری پر واقع شہر الظہران میں ہو رہا ہے۔ یہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع ہے اور تیل کی انڈسٹری کے لیے مشہور ہے۔ (س)

یہ بھی پڑھیں:پولیس گردی کی انتہا ۔۔۔ ڈیرہ غازی خان میں پنجاب پولیس کے فریادی خاتون کے ساتھ ایسے شرمناک سلوک کی تصویریں منظر عام پر آ گئیں کہ دیکھ کر آپ بھی شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے

ٹاپ نیوز: ناقابل یقین خبر : ایک عادی مجرم پولیس کے تمام حربوں کے باوجود زبان سے کچھ بول کر نہیں دے رہا تھا ۔۔۔پھر تفتیشی کے منہ سے ایک ایسا جملہ نکل گیا کہ پاٹے خان نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کر لیا، یہ ایک جملہ کیا تھا ؟ آپ بھی پڑھیے

ٹاپ نیوز: جناب میں جہاں بھی جاؤں گا آپ کا تابعدار اور وفادار رہونگا ۔۔۔۔۔ بلوچستان میں (ن) لیگی حکومت کا تختہ الٹنے کے پیچھے چھپا اصل کردار لاہور کا نکلا ۔۔۔۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اپنی زبان سے بڑا اعتراف کر لیا


Top