شاہ محمود قریشی کا دورہ چین۔۔!!دوست ملک کی سرزمین پر کھڑے ہو کر ایسا بیان داغ دیا کہ عمران خان بھی حیران ہو کر رہ گئے

بیجنگ (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرونا ٹیسٹنگ کٹس سے متعلق چین نے معاونت کی، چین نے عزم وہمت کے ساتھ کرونا وائرس کا مقابلہ کیا، آج پوری دنیا چینی حکومت کے اقدامات کی پیروی کر رہی ہے، خواہش تھی چینی بھائیوں کے عزم وہمت کی داد دی جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ چین کا مقصد چینی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے، چین نے عزم وہمت کے ساتھ کرونا وائرس کا مقابلہ کیا، آج پوری دنیاچینی حکومت کے اقدامات کی پیروی کر رہی ہے، خواہش تھی چینی بھائیوں کے عزم وہمت کی داد دی جائے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، چین کے ساتھ علاقائی صورتحال،افغان امن پرتبادلہ خیال ہوگا، کشمیر کی صورتحال سمیت متعدد امور پر بات چیت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر وزیر اعظم اور دیگر قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی، مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین نے پاکستانی طلبہ کا خیال رکھا اور بھرپور معاونت فراہم کی، کرونا ٹیسٹنگ کٹس سے متعلق بھی چین نے معاونت کی۔انہوں نےکہاکہ راہداری منصوبوں کی تکمیل کےلیےدونوں ممالک کی قیادت پرعزم ہے،مختصروقت کےلیے وقفہ ضرور آیاہے لیکن منصوبے جلد مکمل ہوں گے۔افغانستان سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔