کرونا وائرس کی تشخیص نے تہلکہ مچا دیا ، لیبارٹریوں کو خراب کٹس کس نے بھجوائیں ؟جانئیے

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکہ کے محکمہ صحت نے ملک بھر کی لیبارٹریوں کو کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے خراب کٹس بھیجوا دیں۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق اعلی امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بیماریوں سے تحفظ اور ان پر قابو پانے کے مرکز (سی ڈی سی) نے 5 فروری سے ملک بھر کی مختلف لیبارٹریوں کو 2 سو ٹیسٹ کِٹس بھیجنے کا عمل شروع کیا تھا تاکہ کورونا وائرس کے مرض کی تشخیص کی جاسکے تاہم لیبارٹریوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام تر تصدیقی عمل کے باوجود کِٹس نتائج درست نہیں دے رہیں اور ان سے مثبت یا منفی کسی قسم کا نتیجہ حا صل نہیں ہو رہا۔سی

ڈی سی کی اعلی عہدیدار نینسی میسونیٹرے کا کہنا ہے کہ مسلئے پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور مریضوں کی تشخیص اب سی ڈی سی ہیڈ کوارٹرز جارجیا میں کی جائے گی تاکہ درست تشخیص کی جاسکے ۔ واضح رہے کہ امریکہ 36 ممالک کو کٹس فراہم کر رہا ہے ایک کٹ تقریبا 7 سو سی8 سو مرتبہ استعمال کی جاتی ہے۔مزید پڑھئیے :: ریاض (ویب‌ڈیسک ) سعودی عرب کے وزیر محنت و سماجی بہبود انجینئر احمد الراجحی نے ملک میں جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ایک نیا منصوبہ متعارف کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کے تحت سپیشل اور لاجسٹک زونز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر محنت نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ٹیکنالوجی انقلاب، ڈیجیٹلائزیشن اور سمارٹ فونز کے ذریعے صارفین کو بہترین اور تیز ترین خدمات پیش کیے جانے کے نتیجے میں ریٹیل سیکٹر کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ ریٹیل سیکٹر ملکی معیشت کے اہم شعبوں میں سے ہے۔ سعودی عرب کی مجموعی مقامی پیداوار میں ریٹیل سیکٹر کا تناسب 10 فیصد سے زیادہ ہے۔الراجحی نے بتایا کہ اس وقت سعودی عرب کے ریٹیل سیکٹر میں 20 لاکھ سے زیادہ مرد اور خواتین مخلتف پیشوں میں ملازمت کر رہے ہیں۔ یہ افراد سعودی عرب میں نجی شعبے میں کام کرنے والی مجموعی ملازمین کا 25 فیصد سے زیادہ ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب کی جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی کے گورنر انجینئر ابراہیم العمر کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران ریٹیل کے شعبے میں تیز اور بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں سامنے آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں اس شعبے کے اندر جو ترقی اور پیش رفت سامنے آ رہی ہے وہ عالمی سطح پر اس صنعت کی حقیقی مثال کی عکاسی کرتی ہے۔