حیران کن خبر : پورے ملک کی آدھی ٹریفک پولیس کی نفری کو گرفتار کر لیا گیا

والٹا(ویب ڈیسک) مالٹا میں دھوکا دہی کے الزام پر آدھی سے زائد ٹریفک پولیس کو گرفتارکرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مالٹا کی ٹریفک پولیس کے انسداد اقتصادی جرائم کے یونٹ کے سربراہ سمیت 50 میں سے 37 اہلکاروں نے سینکڑوں گھنٹے اوور ٹائم کر نے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ حقیقت میں انہوں نے 3سال

کے دوران مقررہ وقت سے زیادہ ڈیوٹی نہیں دی تھی۔ان اہلکاروں پر سرکاری گاڑیوں کا ایندھن چرانے کا بھی الزام لگا۔مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جزا و سزا کے قانون کے اطلاق پر خوشی کااظہار کیاہے جبکہ اپوزیشن نے کہا کہ پولیس کو بدعنوانی اور معافی کے کلچر نے کمزور کردیا ہے ۔