فلوریڈا چر چ پر فائرنگ سے 2 ہلاک متعددزخمی ،ریسکیو ٹیم کی امدادی کارروائیاں‌جاری

واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکی ریاست فلوریڈا میں چرچ پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگیا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 30 منٹ مسلح شخص نے وکٹری سٹی چرچ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور2 زخمی ہو گئے۔ریاستی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں

میں ایک 15 سالہ لڑکا اور 47 سالہ شخص شامل ہیں جبکہ 2 افراد زخمی ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔مزید پڑھئیے :: بیجنگ(ویب ڈیسک ) چین میں کورونا وائرس کے بعد برڈ فلو کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے ۔ چین کی وزارت زراعت کے مطابق چین کے صوبے ہنان کے قصبے شائویانگ میں مرغیوں کے فارم میں برڈ فلو کا پہلا کیس سامنے آ یا ہے جس میں ایچ۔ 5 این۔1 برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔فارم میں موجود 4500مرغیاں برڈ فلو سے مر گئیں ہیں جبکہ 17ہزار سی828 مرغیاں تلف کردی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق ایچ۔5 این۔1برڈ فلو 2009 سے 2010 اور 2013سے 2014کے دوران سامنے آیا تھا۔ ایچ۔5 این۔1برڈ فلو سے دنیا بھر میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔عالمی برادری برڈ فلو پھیلنے سے پہلے روکنے میں کامیاب ہوگئی تھی تاہم اسے دوبارہ ختم کرنے کے لئے بھر پور کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔