مودی سرکار کو ہندو ازم گلے پڑ گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔ عالمی سطح پر تجارتی کشیدگی کا سامنا ،جانئیے

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) جرمن نشریاتی اداے کے مطابق بھارتی حکومت نے اپنے سالانہ اقتصادی جائزے میں رواں برس5 فیصد اور آئندہ برس 6 سے 6.5 فیصد کے درمیان معاشی ترقی کا تخمینہ پیش کیا ہے۔
گزشتہ برس حکومت نے اپنے اقتصادی جائزے میں اس سال کے لیی7 فیصد کی اقتصادی ترقی

کی بات کہی تھی، جسے گھٹا کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ملک کو گزشتہ عشرے میں بدترین معاشی سست روی کا سامنا ہے اور حکومت نے اپنے اقتصادی جائزے میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر جاری تجارتی کشیدگی بھارت کی برآمدات کو آنے والے وقت میں بھی بری طرح متاثر کر سکتی ہیں۔ اس وقت بھارت میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری پائی جاتی ہے۔ مزید پڑھئیے :: ٹوکیو (ویب ڈیسک ) چین میں کورونا وائرس پٴْھوٹ پڑنے کے بعد شہر وٴْوہان سے جاپانی باشندوں کو لانے والا ایک اور ہوائی جہاز ٹوکیو پہنچ گیا ہے۔ یہ گذشتہ ہفتے کی تیسری پرواز تھی۔مذکورہ چارٹرڈ ہوائی جہاز وٴْوہان سے 149 لوگوں کو لے کر جمعہ کی صبح ہانیدا ہوائی اڈّے پر پہنچا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ 10 لوگوں کو ہوائی اڈّے سے ایمبولینس کے ذریعے لے جایا گیا۔وہ مسافر جن میں بیماری کی کوئی علامات نہیں تھیں اٴْنہیں وائرس کے معائنے کیلئے دیگر طبّی اداروں میں بھیج دیا گیا۔ یہ لوگ اپنے معائنوں کے نتائج کے انتظار کیلئے ہوٹلوں اور سرکاری مراکز میں منتقل ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 300 افراد جو ابھی تک وٴْوہان میں ہیں، اٴْنہوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ واپس جاپان جانا چاہتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے چوتھی پرواز بھیجنے کیلئے چین کی حکومت کے ساتھ انتظامات کر رہے ہیں۔