منشیات اسمگلنگ کے گھناونے دھندے کو عروج بخشنے کے لیے ہزاروں میٹر لمبی سرنگ دریافت ،کیا کیا نصب ہے ؟جانئیے

واشنگٹن(ویب‌ڈیسک ) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے میکسیکو کے ساتھ لگنے والی سرحد پر سمگلنگ کی اب تک کی سب سے بڑی سرنگ دریافت کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک ہزار تین سو تیرہ میٹر لمبی اس سرنگ میں لفٹ، ریل کی پٹری، نکاسی آب اور اسے ہوا دار بنانے کا نظام نصب تھا۔ اس سرنگ میں ہائی وولٹیج کے بجلی کے تار نصب ہیں۔یہ سرنگ میکسیکو کے شہر ٹیہوانا کے صنعتی علاقے سے کیلیفورنیا ک

ے سان ڈیاگو تک جاتی ہے۔اس سلسلے میں نہ تو کوئی گرفتاری کی گئی ہے اور نہ ہی کسی طرح کی منشیات برآمد ہوئی ہیں۔حکام نے یہ نہیں بتایا کہ اس سرنگ کے سلسلے میں انہیں کسی پر شک ہے یا نہیں۔امریکی حکومت میکسیکو کے سنالاؤ گروہ کو دنیا میں منشیات کی سمگلنگ کرنے والا سب سے بڑا گرہ قرار دیتی ہے جو اس علاقے میں سرگرم ہے۔اس سرنگ کے بارے میں گزشتہ سال اگست کے مہینے میں پتہ چلا تھا تمام تفصیلات معلوم کرنے کے بعد گزشتہ روز حکام نے میڈیا کو اس کی اطلاع دی۔یہ سرنگ سطح زمین سے ستر فٹ گہری ہے اس کی اونچائی ساڑھے پانچ فٹ اور چوڑائی دو فٹ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ اس سرنگ کو بنانے میں کتنا وقت لگا ہوگا۔